16 اکتوبر 2014 - 15:10
کوباني ميں داعش کےمخالفين پرامريکي اتحاد کافضائي حملہ

شام کے شہر کوباني ميں داعش کے ٹکھانوں پر امريکا کي سرپرستي والے اتحاد کے طياروں کے حملوں ميں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے بجائے داعش مخالف کردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنايا گيا ہے

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں پراتحادي طياروں کے حملوں ميں کرد مليشيا کے چھے افراد مارے گئے ہيں- يہ حملہ کوباني شہر کے مرکز ميں کيا گيا -

دوسري جانب شام ميں دہشت گرد گروہ داعش کي وحشيگري جاري ہے -
داعش کے عناصر نے کوباني شہر کےباشندوں کے درميان خوف وہراس پھيلانے کي غرض سے دسيوں کردوں کے سرقلم کرديئے ہيں -
کوباني شہر کے جوانوں نے داعش کے اس قسم کے سفاکانہ اقدام کے جواب ميں کرد مليشيا کے شانہ بشانہ ايک مسلح گروہ تشکيل دے کر داعش کے خلاف جنگ کرنے کا اعلان کرديا ہے -
شام ميں عوامي مسلح گروہ نے جس ميں تين سو افراد شامل ہيں کہا ہے کہ اس نے اب تک داعش کے کم سے کم ايک سو دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردياہے -
اس درميان شام کے سرحدي شہر کوباني ميں کرد مليشيا کے ترجمان ادريس نعسان نے کہا ہے کہ تکفيري دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کو کوباني کے مغربي علاقے سے چار کلوميٹر پيچھے دھکيل ديا گيا ہے -
انہوں نے کرد مليشيا کي پيشقدمي کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ کرد مليشيا کے افراد اس وقت ديگر علاقوں کو بھي دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے ميں مصروف ہيں اور جن علاقوں کو آزاد کراليا گيا ہے وہاں انہوں نے وہاں گشت شروع کردي ہے -

.......

/169